مجلس(26)
شلوار کے پائنچے دراز کرنا
شلوار کے پائنچے دراز کرنے کے بارے میں آپ نے زبان مبارک سے فرمایا کہ امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ پیغمبر خدا ﷺ نے فرمایا کہ شلوار کا پائنچہ دراز کرنا منافقوں کی علامت ہے اور جو شخص شلوار کا پائنچہ دراز کرتا ہے اور پائوں کے نیچے تک لٹکاتا ہے تو ایسا شخص خدا اور خدا کے رسول ﷺ کا فرمانبردار نہیں ہوتاہے۔
پھر فرمایا کہ جو شخص شلوار کے پائنچے کو اس قدر دراز کرے کہ
وہ پائوں کے نیچے تک لٹکے تو ہر قدم پر زمینی اور آسمانی فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں اور اس کے بدن کے ہر بال کے بدلے دوذخ میں اس کے لیے ایک مکان تیار ہوتا ہے۔ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ لمبا تہبند باندھتا ہے وہ منافق ہوتا ہے اور جو آستین دراز کرتا ہے وہ لعنتی ہوتا ہے۔
پھر فرمایا کہ دو گروہوں پرہمیشہ خدا کی لعنت ہوتی ہے۔ اول: دراز آستین کا پہننے والا۔ دوم: لمبے پائنچے والی شلوار پہننے والا۔ اس کے نام پر دوزخ میں سات گھر تیار ہوتے ہیں۔
پھر فرمایا کہ بدن پر کپڑا پہننے میں فضول خرچی نہ کریں کیونکہ پیغمبر خدا ﷺ نے مردے کے بدن پر کفن کے زیادہ کرنے کو منع فرمایا ہے اور دو چیزوں کے بدلے عذاب ہوگا۔ ایک: کفن کی زیادتی سے۔ اور دوسرا: پائنچہ دراز کرنے سے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِکَ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِکَ۔
Casinos in the UK - How to find good games - GrizzGo
جواب دیںحذف کریںSo, what do we mean by “casinos in the UK”? to find wooricasinos.info a casino and live casino gri-go.com games on a mobile phone https://febcasino.com/review/merit-casino/ device in 2021. 출장샵