مجلس(۲۴)
مسجد میں چراغ روشن کرنا
مسجد میں چراغ بھیجنے کی بابت گفتگو ہوئی۔آپ نے زبان مبارک سے فرمایا کہ امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو شخص ایک رات مسجد میں چراغ بھیجتا ہے اس کے ایک سال کے گناہ معاف کئے جاتے ہیں اور ایک سال کی نیکیاں اس کے اعمال نامے میں لکھی جاتی ہیں اور بہشت میں اس کیلئے ایک شہر بنایا جاتا ہے اور جو شخص ایک مہینے تک لگاتار مسجد میں چراغ بھیجے توخداوند تعالیٰ کی طرف سے اس کیلئے بہشت کے تمام دروازے کھل جاتے ہیں جس دروازے سے چاہے اس میں داخل ہو اور دنیا سے انتقال کرنے سے پہلے ہی وہ اپنی جگہ بہشت میں دیکھ لیتا ہے اور بہشت میں پیغمبر خدا ﷺ کا رفیق ہے۔
پھر فرمایا کہ میں نے خواجہ یوسف چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی زبان مبارک سے سنا ہے کہ جو شخص مسجد میں چراغ بھیجتا ہے اور جس وقت اس کی روشنی مسجد میں ہوتی ہے تو سب فرشتے اس کیلئے بخشش طلب کرتے ہیں اور اس کو حملتہ العرش کہتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِکَ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں