صفحات

جمعرات، 11 جولائی، 2013

درویشوں کو کھانا کھلانا

مجلس(۲۵)

درویشوں کو کھانا کھلانا

درویشوں کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی۔ آپ نے زبان مبارک سے فرمایا کہ بنی کریم ﷺ سے حدیث میں ہے کہ جو شخص درویشوں کو کھانا کھلاتا ہے وہ تمام گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔

محروم جنت کون؟
پھر فرمایاکہ تین قسم کے لوگ بہشت کی طرف نہیں آئیں گے۔ایک جھو ٹ بولنے والا درویش، دوسرا بخیل دولت مند اور تیسرا خیانت کرنے والا سوداگر۔کیو نکہ ان تینوں کو سخت عذاب ہوگا۔ پس جب درویش جھوٹا اور دولت مند بخیل بن جائے اور سوداگر خیانت کرنے والا ہوجائے تو خداوند تعا لیٰ دنیا سے برکت اٹھا لیتا ہے۔

پھر فرمایا کہ جو شخص دن رات میں ہر نماز کے بعد سورئہ یٰسین اور آیت الکرسی ایک دفعہ اور قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد تین مرتبہ پڑھے تو خداوند تعالیٰ اس کے مال اور اس کی عمر کو زیادہ کرتا ہے اوراس کو قیامت کے میزان اور پل صراط کے حساب میں آسانی ہوتی ہے۔

جو نہی کہ خواجہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ان فوائدکو ختم کیا۔آپ یاد الٰہی میں مشغول ہوگئے اورخلقت اور دعا گو واپس چلے آئے۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ ذٰلِکَ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں